اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث خواتین کو حراست میں لے لیا۔
معروف صحافی شیراز احمد شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکنان بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے جمع تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کر سکیں،جواب دئیے بغیر روانہ
خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔.
🚨🚨🚨🚨
انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،کے پی سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے،خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،واقعہ…— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 5, 2025

