پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ’’ڈونیشن اکاؤنٹ‘‘قائم کر دیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے حکومت کی اجازت کے بعد’’سیلاب ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ‘‘قائم کیا گیا ہے تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔
عوامی تعاون کے لیے پاک فوج نے’’آرمی ریلیف فنڈ برائے سیلاب متاثرین‘‘ کے نام سے ایک مخصوص اکاؤنٹ کھولا ہے۔ امدادی رقوم عسکری بینک کے جی ایچ کیو برانچ کے اکاؤنٹ نمبر 00280100620583 میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے درد میں شریک ہوں اور انہیں زندگی کی دوبارہ تعمیر میں مدد فراہم کریں۔ آپ کی ہر ممکن امداد اور تعاون متاثرین کی زندگیوں میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔
آئیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور انہیں اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں سہولت فراہم کریں۔