ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر بی سی سی آئی کی وضاحت آگئی

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر بی سی سی آئی کی وضاحت آگئی

بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلے گی یا نہیں ؟  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر بھارتی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ بی سی سی آئی مرکزی حکومت کو فالو کرتی ہے ،  بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر پابندی نہیں، جہاں تک بی سی سی آئی کے مؤقف کا تعلق ہے، ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی کا بابراعظم سے متعلق اہم فیصلہ

دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ نئی پالیسی کسی بھی کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق نہیں روکتی، نئی پالیسی واضح طور پر کہتی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جو بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں رکھتے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ اس لیے بھارت کو کسی بھی کثیرالملکی ٹورنامنٹ میں تمام میچز کھیلنے ہوں گے، ایشیا کپ ملٹی نیشنز ٹورنامنٹ ہے اسی لیے ہم شرکت کریں گے ، اسی طرح آئی سی سی ٹورنامنٹس جس میں ایسے ممالک جن کے ساتھ بھارت کے اچھے تعلقات نہیں ہیں وہ ہمیں کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک دوطرفہ تعلقات کی بات ہے وہاں ہم کسی دشمن ملک کے خلاف نہیں کھیلیں گے، ہم بھارتی حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنائی ہوئی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، اس پالیسی میں نہ صرف کرکٹ بلکہ باقی کھیل بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فخر زمان نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 8 ایشیائی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جبکہ پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *