بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں

بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے بینظیر نشوونما پروگرام میں شمولیت کے لیے اہلیت کی شرائط اور رجسٹریشن کا مکمل طریقہ سامنے آگیا ہے

اہلیت

پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے خواتین کا پہلے سے بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں اندراج ہونا ضروری ہے یہ منصوبہ خاص طور پر حاملہ خواتین دودھ پلانے والی ماؤں اور ایسے بچوں کے لیے ہے جن کی عمر دو سال سے کم 23 ماہ تک ہو

رجسٹریشن کا طریقہ

پروگرام میں اندراج کے لیے ہر تحصیل و ضلع کی سطح پر قائم نشوونما مراکز میں رجوع کرنا ہوگا اگر کوئی خاتون تمام شرائط پوری کرتی ہے تو وہ ان مراکز پر جا کر باقاعدہ رجسٹریشن کروا سکتی ہے

ضروری دستاویزات

اندراج کے وقت درج ذیل دستاویزات لازمی درکار ہوں گی

خاتون کا نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ
بچے کا ب فارم نادرا کا جاری کردہ
بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ

پروگرام کے فوائد

حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی 2500 روپے فراہم کیے جائیں گے
بیٹے کی پیدائش پر سہ ماہی 2500 روپے جبکہ بیٹی کی پیدائش پر 3000 روپے جن میں 500 روپے سفری اخراجات بھی شامل ہیں دیے جائیں گے یہ امداد بچے کی دو سال کی عمر تک جاری رہے گی

یہ خبر بھی پڑھیں :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آسان رجسٹریشن کا طریقہ جانیے
یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کی رقم کے علاوہ ہوگی
حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ ساتھ دو سال سے کم عمر بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک بھی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی صحت مند نشوونما ممکن ہو سکے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *