گڈو بیراج پر آج بڑا سیلابی ریلا متوقع، کچےکے علاقوں میں خطرہ، انخلا کیلئے اعلانات

گڈو بیراج پر آج بڑا سیلابی ریلا متوقع، کچےکے علاقوں میں خطرہ، انخلا کیلئے اعلانات

دریائے سندھ میں آج گڈو بیراج پر بڑے سیلابی ریلے کے پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سندھ کے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سیہون میں دریائی پٹی کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اعلانات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :تریموں میں پانی کی سطح میں بڑا اضافہ، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے ہیڈ پنجند پہنچ گئے

اسی دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پانی کا دباؤ پنجند اور گڈو بیراج تک پہنچے گا تو اصل صورتحال واضح ہو جائے گی۔

محکمہ آبپاشی کے افسران کے مطابق کمزور حفاظتی بندوں پر مرمت کا کام جاری ہے، اور اس وقت سکھر بیراج کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

دوسری طرف ملتان میں شیرشاہ فلڈ بند پر پانی کا دباؤ مسلسل قائم ہے، جبکہ جھنگ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے، جہاں پانی کا بہاؤ چار لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سیلاب کے باعث کئی بستیاں پانی میں گھر گئی ہیں۔

بہاولنگر میں 143 دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

یہ  خبر بھی پڑھیں ؍ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، خاتون اور 4 بچے جاں بحق

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، تاہم اب بھی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

اسی طرح دریائے راوی میں مائی صفوراں بند سے نکلنے والے ریلے نے کبیروالا کے 40 دیہات کو ڈبو دیا، جس کے نتیجے میں 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ گھروں، فصلوں اور سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *