نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں میں اسلام آباد اور پنجاب کے کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ’ٹاورنگ کومولس بادلوں‘ کا سسٹم بنا جو کہ آسمانی بجلی کے گرنے، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا باعث بن سکتا ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ/6 ستمبر:
اگلے2-6 گھنٹوں میں مری،گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں اربن فلڈنگ کا خطرہ۔گزشتہ روز گرمی کیوجہ سےٹاورنگ کومولس بادلوں کاسسٹم بناجوکہ آسمانی بجلی کے گرنے،گرج چمک، موسلادھار بارش کا باعث بن سکتاہے pic.twitter.com/c5fzVaNeKh— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 6, 2025

