پاک فضائیہ کے شہدا ءکی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، شہباز شریف

پاک فضائیہ کے شہدا ءکی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، شہباز شریف

پاکستان میں آج یوم فضائیہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 7 ستمبر وہ دن ہے جو فضائیہ کے جانبازوں کی قربانیوں اور بہادری کو یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ کا روشن باب رقم کیا، جبکہ بانی پاکستان کے وژن کے تحت فضائیہ کو ایک مضبوط اور صف اول کا ادارہ بنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فضائیہ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی فوج کا ڈرون وارفیئر پر انحصار

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پا ک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضمانت ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائیہ نے ہر دور میں اپنی جدید صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ ہمت اور عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ آئندہ بھی ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں ہر امتحان پر پورا اترے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *