فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نہ صرف ملکی سلامتی کی محافظ ہے بلکہ علاقائی استحکام کی بھی ضامن ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر امن، یکجہتی اور وقار کی علامت ہیں۔ دنیا میں بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں، پاک فوج کا کردار دفاع سے بڑھ کر خطے میں امن کے فروغ اور دشمن کے عزائم کی بیخ کنی تک پھیلا ہوا ہے۔
قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جو ہر آزمائش میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہےفیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی ضامن ہے ،نوجوان افسران حب الوطنی اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،با ہمی احترام ہم آہنگی ناگزیر ہیں ۔
فیلڈ مارشل سے سول سروس اکیڈمی افسران نے ملاقاتیں کیں ،اس موقع پر فیلڈ مارشل نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج ک کردار پر روشنی ڈالی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آرمی آڈیٹوریم میں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک فوج کی دورانِ امن کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اندرونی و بیرونی چیلنجز، بالخصوص قومی سلامتی کے حوالے سے گفتگو کی اور سول و ملٹری قیادت کے مابین بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل رینک میں نئی سرکاری تصویر جاری
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کے متحرک کردار کو بھی اجاگر کیا،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایک باصلاحیت، شفاف اور عوام دوست بیوروکریسی ریاستی نظام میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقائی امن اور استحکام کی ضامن ہے، افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اتریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فسران کو کشمیر، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں تعینات فارمیشنز سے منسلک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تینوں افواج سے متعلقہ عملی تجربات حاصل کیے۔افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

