دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث جلالپور پیر والا کی بستیوں میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں شہریوں کو فوری طور پر اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے بھی مساجد کے ذریعے اعلانات کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ریسکیو 1122 کی اضافی ٹیمیں بھی علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ متاثرہ شہریوں کو بروقت نکالا جا سکے۔
متاثرہ بستیوں میں پہلے سے موجود ریسکیو اہلکار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :؍سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہاں سیلاب کی وجہ سے ایک کشتی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ضلعی حکومت کے مطابق کشتی میں زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے اور پانی کی گہرائی 15 سے 20 فٹ تک تھی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری سرچ اور ریسکیو آپریشن کر کے بیشتر افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ ایک بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر آپریشن جاری ہے۔
بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑنے کا اثر
بھارت نے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑ دیا ہے جس سے پاکستان میں سیلابی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج کے دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا ہے،سیلابی پانی سندھ کی جانب رواں دواں ہے اور چند گھنٹوں میں صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
جلالپور پیر والا انتظامیہ کی طرف سے شہر کو خالی کرنے کا نوٹس مساجد میں اعلانات شروع ،، اب یہ پورا شہر کہاں جائے گا،، ہیڈ پنجند کے درے نہ کھولنے کی وجہ سے ساڑھے پانچ لاکھ آبادی والی تحصیل لاوارث ہوگئی ہے۔ pic.twitter.com/qM2PSfQAa5
— Azba Abdullah (@AzbaAbdullah) September 7, 2025

