سیلاب سے متاثرہ حافظ آبادمیں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع

سیلاب سے متاثرہ حافظ آبادمیں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع

حافظ آباد ، پنڈی بھٹیاں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن نےکہا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی ادارے 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔

سیلابی پانی سےمتاثرہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا ہے، پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ دیہاتوں میں اسکول متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لے کر کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول بند رہیں گے،فیصلہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب کے اعدادوشمار کےمطابق سیلاب کے باعث پنجاب کے2925 سرکاری اسکولز بند ہیں،817 اسکولز جزوی متاثر جبکہ 45 اسکولز مکمل تباہ ہو گئے، پنجاب کے 1700سے زائد اسکولز میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کی وجہ سے بعض نجی اسکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کیا  ہے، کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ہے ، پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارشوں کا ایک اور سپیل شروع ہوگیا۔ سیہون شریف، میرپورخاص، خیر پور، سکھر اور عمرکوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، شہر قائد میں اگلے دو روز تیز بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

جنوبی پنجاب کے شہروں میں بھی تیز بارش متوقع ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *