سندھ کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سندھ کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

سیلاب اور بارشوں کے خدشے کو مدنظر رکھتے ضلعی انتظامیہ نے سندھ کے مختلف شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ  میرپورخاص میں مسلسل بارشوں کے باعث آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

 آل پرائیوٹ سکولز نے آج شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ سکرنڈ میں 24 گھنٹے سے جاری برسات کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان ہوگیا، سکرنڈ کے تمام پرائیوٹ سکولز منگل کو بند رہیں گے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی و تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا، آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: آج 100ملی لیٹر تک بارش متوقع، میئر کی شہریوں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شدید بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر بارش 100 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں داخل ہوا ہے اور اس کا راستہ پیچیدہ ہونے کے باعث بارش کی شدت مختلف علاقوں میں مختلف رہ سکتی ہے۔

شدید بارش کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے خطرے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ ملیر ندی میں گزشتہ روز طویل عرصے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے بعد  جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج کے تمام امتحانات ملتوی کر کے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی ہے اور آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء اور اسٹاف کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور ننگی تاروں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *