9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری ، یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو10،10سال قید کی سزا

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری ، یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو10،10سال قید کی سزا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے 9 مئی کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا، جبکہ یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا دی، جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے نئے عدالتی سال کا آغاز آج جوڈیشل کانفرنس سے ہوگا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *