موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

پاکستان میں معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے مزید موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یاماہا موٹر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے جاری آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار کے باب کو بند کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہم یاماہا کے تمام صارفین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یاماہا کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔”

کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ “ہمارا آپ کے لیے یہ وعدہ برقرار رہے گا کہ بعد از فروخت سروس سے لے کر گاہکوں کو پرزے فراہم کرنے تک، یاماہا آپ کے ساتھ رہے گا، کیونکہ آپ کا اعتماد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔”

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سے بڑی گاڑی تک، نمبر پلیٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *