سولر صارفین کے لیے بُری خبر آگئی

سولر صارفین کے لیے بُری خبر آگئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر توانائی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب نئے سولر کنکشنز کے لیے صرف اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اے ایم آئی‘ میٹر کی قیمت 70 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل عام میٹرز کی قیمت تقریباً 35 ہزار روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:راجن پور میں 50 اسکولوں سے 65 لاکھ روپے مالیت کے سولر پینل چوری

رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے اور فی الحال سولر درخواست دہندگان کو کنکشنز کی فراہمی بھی روک دی گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے اس اضافی مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو پہلے ہی مہنگائی اور بجلی کے نرخوں سے پریشان ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں لگے سولر پینلز کی چوری کے واقعات نے بھی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2022 اور 2023 کے دوران صرف ضلع راجن پور کے 50 سے زیادہ اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہو چکے ہیں۔

پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے اجلاس میں، جو تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، ان واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں یہ چوریاں ہوئی ہیں وہاں کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو سخت خط لکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مفت سولر پینل کیسے حاصل کیے جائیں؟ اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ سامنے آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم اپنی ذمہ داری لینے سے گریزاں ہے اور الزام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اسکولوں سے چوری اور ممکنہ ریکوری سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں اور یہ معلوم کیا جائے کہ کتنے اسکولوں سے پینلز چوری ہوئے اور اب تک کتنی ریکوری ہو سکی ہے۔

یہ دونوں معاملات حکومت اور عوام دونوں کے لیے باعث تشویش ہیں، اور فوری اصلاحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *