وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک ہے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کا پاسپورٹ 9 مئی کو بلاک کیا گیا تھا اور بطور وزیراعلیٰ ان کا پاسپورٹ اب بھی بند ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست دی تھی مگر تاحال پاسپورٹ جاری نہیں ہوا، تاہم وہ بغیر پاسپورٹ کے افغانستان جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا افغان باشندوں کو شہریت دینے کا مطالبہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *