2016 میں بھی بھارت اور یو اے ای کی ٹیمیں ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب یو اے ای نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان اور افغانستان کی میزبانی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی تھی، تاہم وہ ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہا۔