پاکستان میں سونا فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں سونا فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ نئی قیمت سامنے آگئی

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایک دن پہلے یعنی منگل کو ملکی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر مستحکم رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی بغیر کسی ردوبدل کے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے پر برقرار رہا۔

منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی بدھ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 654 ڈالر رہی، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نیا تاریخی ریکارڈ قائم

چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی اور فی تولہ 4 ہزار 358 روپے پر برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے دباؤ کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی اضافے یا کمی کا امکان محدود ہے۔ سرمایہ کار اب بھی محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *