سولر صارفین کے لئے بُری خبر سامنے آگئی

سولر صارفین کے لئے بُری خبر سامنے آگئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر انرجی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اب تمام سولر کنکشنز کے ساتھ صرف اے ایم آئی میٹر نصب کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سولر صارفین کے لیے اے ایم آئی میٹر کی تنصیب لازمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹر کی قیمت 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے تقریباً 35 ہزار روپے تھی۔ قیمت میں اضافے کے باعث سولر صارفین پر دگنا بوجھ پڑے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے سولر کنکشنز کی درخواستوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارتِ توانائی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور میں 50 اسکولوں سے 65 لاکھ روپے مالیت کے سولر پینل چوری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *