ایشیا کپ ٹی 20 ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ٹی 20 ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم آج عمان کے خلاف مدمقابل ہوگی ۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ’’ رنگ آف فائر ‘‘ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز کرے گا عمان کے خلاف جس کو نسبتا آسان حریف تصور کیا جارہا ہے۔

عمان پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہا ہے، پاکستان کے حوصلے بلند ہیں خاص کر حالیہ سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم پراعتماد دکھائی دیتی ہے۔

عمان کیخلاف پاکستان کے میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 مقابلے سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ مدمقابل

 میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کیلئے سازگار قرار دیا۔

ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں، دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کیلئے ایک موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر بی سی سی آئی کی وضاحت آگئی

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے کپتان لٹن داس کی نصف سنچری اور بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *