بچوں کی بڑھتی فیسوں سمیت دیگر اخراجات سے پریشان والدین کیلئے بڑی خوشخبری

بچوں کی بڑھتی فیسوں سمیت دیگر اخراجات سے پریشان والدین کیلئے بڑی خوشخبری

نجی اسکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسیں اور دیگر تعلیمی اخراجات والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں، زیادہ تر والدین سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی کمی کے باعث اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کراتے ہیں، جس سے ہر سال فیسوں میں اضافے اور دیگر اخراجات والدین کے بجٹ پر بوجھ ڈال دیتے ہیں۔

ان والدین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  نے ایک نیا تعلیمی وظیفہ پروگرام متعارف کرایا ہے، اس پروگرام کے ذریعے پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک کے طلبہ و طالبات کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ والدین بچوں کی فیس اور دیگر تعلیمی ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔

والدین اپنے بچوں کو پروگرام میں داخل کرانے کے لیے قریبی  بی آئی ایس پی دفتر جائیں اور متعلقہ افسر سے مل کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ موبائل نمبر اور بچوں کا B فارم فراہم کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بی آئی ایس پی کا گزشتہ تین سال سے مستفید ہونیوالے افراد کا ازسر نو سروے کرانے کا فیصلہ

افسر دستاویزات کی جانچ کے بعد بچوں کی رجسٹریشن کرے گا اور والدین کو ایک رجسٹریشن سلپ جاری کی جائے گی، یہ سلپ اسکول میں جمع کروائیں تاکہ بچے کی کلاس اور سیکشن کی تفصیلات شامل کی جا سکیں، اسکول سے مکمل ہونے کے بعد سلپ واپس  دفتر جمع کروائیں، تصدیق کے بعد وظیفے کی ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر شروع ہو جائے گی۔

اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام کے اہل ہونا ضروری ہے، عمر کی حد پرائمری کے لیے 4 سے 12 سال، سیکنڈری کے لیے 8 سے 18 سال اور ہائر سیکنڈری کے لیے 13 سے 22 سال مقرر کی گئی ہے، وظیفہ حاصل کرنے کے لیے بچوں کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے اور اسکول تبدیل ہونے کی صورت میں  بی آئی ایس پی کو اطلاع دینا لازمی ہے۔

سہ ماہی وظیفے کی شرح طالبات کے لیے پرائمری 3000، سیکنڈری 4000 اور ہائر سیکنڈری 5000 روپے جبکہ طلبہ کے لیے پرائمری 2500، سیکنڈری 3500 اور ہائر سیکنڈری 4500 روپے ہے، پرائمری مکمل کرنے والی بچیوں کے لیے 3000 روپے کا خصوصی بونس بھی دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *