ایک دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی اور ملکی مارکیٹ میں ایک روزہ استحکام کے بعد دوبارہ تیزی دیکھی گئی، انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 645 ڈالر تک پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 130 روپے بڑھ کر 4 ہزار 456 روپے اور فی 10 گرام چاندی 112 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 820 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔