ای بائیک اسکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار جانئے

ای بائیک اسکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار جانئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب ای بائیک اسکیم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت طلبہ کو کم لاگت پر ماحول دوست موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد طلبہ کی معاونت، مہنگے ایندھن پر انحصار کم کرنا اور صوبے میں سبز و پائیدار ذرائع آمدورفت کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اسکیم مارچ 2025 میں لانچ کی گئی، جس کے تحت پنجاب کے کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ ان میں 10 ہزار پٹرول اور 10 ہزار الیکٹرک بائیک شامل ہیں۔

سرکاری سبسڈی کے باعث اقساط کا آغاز صرف 2 ہزار روپے ماہانہ سے ہوگا، جب کہ درخواستیں آن لائن پورٹل bikes.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، تاہم یہ سہولت دستیابی سے مشروط ہے۔

اسکیم میں طلبہ کو دونوں آپشنز دیے گئے ہیں، یعنی پٹرول یا الیکٹرک بائیک۔ الیکٹرک بائیک طلبہ کے لیے زیادہ پرکشش قرار دی جا رہی ہیں کیونکہ یہ روایتی موٹرسائیکل کے مقابلے میں 80 فیصد تک آپریٹنگ اخراجات کم کرتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ،مفت ای بائیک سکیم کا اعلان، جا نئے اہلیت اور درخواست دینے کی آخری تاریخ بارے

منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا ہے۔ اس میں 25 فیصد خواتین طلبہ، 30 فیصد دیہی علاقوں کے طلبہ، 5 فیصد معذور افراد اور اقلیتوں و خصوصی گروپوں کے لیے حصہ شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اسکیم ماضی کی تمام سکیموں کے مقابلے میں زیادہ جامع اور شمولیتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *