پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بڑے انکشافات

پاکستان پوسٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بڑے انکشافات

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس حوالےسے آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بےضابطگیاں ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس کے باعث4 ارب58 کروڑکا نقصان ہوا اور وزارت میں12 کیسز میں 9 ارب42 کروڑ روپے کی عدم ریکوریاں رپورٹ ہوئیں جبکہ 13 کیسز میں 58 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

آڈیٹرجنرل نے پاکستان پوسٹ میں ذمہ داران کےخلاف کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی اور کہاکہ پوسٹ آفس میں خریداری میں پی پی آر اے رولزکی پابندی لازم قراردی جائے اور خسارے والے ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کیلئے مؤثراقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *