خیبرپختونخوا میں ایک اور مالیاتی سیکنڈل سامنے آگیا،اربوں روپے کے منصوبے میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں ایک اور مالیاتی سیکنڈل سامنے آگیا،اربوں روپے کے منصوبے میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

26 ارب روپے کے عالمی منصوبے میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل کے بعد خیبرپختونخوا میں ایک اور بڑا مالیاتی سیکنڈل سامنے آگیا ہے۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے ایک غیر ملکی منصوبے کا کروڑوں روپے کا فنڈز ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے سال 2021 میں خیبرپختونخوا میں 26 ارب روپے کا ہیومن کیپٹل انوسمنٹ پراجیکٹ منصوبہ شروع کیا گیا۔ منصوبے کے تحت سکولوں کی اپگریڈیشن ،نئے کلاس روم کا قیام کرنا ہے۔ دسمبر 2026 تک جاری رہنے والے خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ میں 869 اضافی کلاس رومز کا قائم شامل ہے۔ 115 پرائمری سکولوں کی مڈل میں اپگریڈیشن جبکہ 38 مڈل سکولوں کی ہائی سکولوں میں اپگریڈیشن منصوبے میں شامل ہے۔2021 میں شروع ہونے والا منصوبہ دسمبر 2026 میں مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں اب کروڑوں روپے کا فنڈ غیر قانونی طور پر نکالا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فنڈز ایک ایسے منظم طریقے سے نکالے گئے ہے کہ ملزمان کی شناخت آسانی سے ممکن نہ تھی۔ 25 جون کو صوبائی محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس نمونے کے فنڈز منجمد کئے لیکن اس کے باوجود بھی بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر 3 جولائی کو کروڑوں روپے نکال لے گئے ہیں ،دستاویز کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ حکام نے بینک انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ کس طرح 106 ملین روپے ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ سے نکالے گئے ہے۔

حکام نے بینک انتظامیہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کس بنیاد پر مبینہ طور پر اتنی بڑی رقم نکالی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ سے 3 جولائی کو تین چیکس کے ذریعے 10 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار 579 روپے نکالے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے اہم کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ حکام کے مطابق جو چیکس بینک میں جمع کیے گئے وہ جعلی تھے۔ بینک انتظامیہ اس سنگین غفلت کی تحقیات کریں اور ملوث ملزمان کی شناخت کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے خط نیشنل بینک کے اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا ہے۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسمنٹ پراجیکٹ کے پی ڈی آصف شہاب نے بتایا کہ اس وقت اس اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہے،اس میں کون کون ملوث ہے،کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف شہاب کا بتانا تھا کہ باقی تمام اکاؤنٹس کو بھی دیکھ لیا گیا ہے،باقی اکاؤنٹس میں کوئی فراڈ نہیں ہوا ہے۔ ان کے مطابق ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *