حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا

حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین سے اگست کے بجلی بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔

  وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب متاثرہ شہریوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک تفصیلی ریلیف پیکج تیار کیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ جن صارفین سے اگست کے بل پہلے ہی وصول کیے جا چکے ہیں ان کی ادائیگی اگلے ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی تاکہ انہیں دوبارہ مالی بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریلیف کی ہدایت

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو اور بحالی کے کام میں وفاقی اور صوبائی ادارے سرگرم ہیں اور متاثرین کی گھروں کو واپسی تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں جمع شدہ رقوم واپس لوٹائی جائیں گی اور پاور ڈویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *