ایسٹ لندن کے اسٹرٹ فورڈ میں واقع ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث شاپنگ مال کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔
لندن فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع شام تقریباً 4 بجے کے بعد موصول ہوئی
آگ شاپنگ سینٹر کے ملٹی اسٹوری کار پارک کی دوسری منزل پر لگی جہاں تقریباً 12 گاڑیاں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں، واقعے کے بعد پورے شاپنگ سینٹر میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے جس کے باعث احتیاطی طور پر عمارت کو خالی کرالیا گیا اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً شام 5:54 بجے آگ پر قابو پا لیا،حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔