پا ک بھارت ٹاکرے سے پہلے بی سی سی آئی کے عہدیدار پسپا، دبئی نہ جانے کا فیصلہ

پا ک بھارت ٹاکرے سے پہلے بی سی سی آئی کے عہدیدار پسپا، دبئی نہ جانے کا فیصلہ

ایشیا کپ کے سب سے اہم ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے بڑے عہدیدار اچانک منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں، جس پر بھارتی میڈیا بھی سوال اٹھا رہا ہے اور اسے خاموش بائیکاٹ کہہ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید اور دباؤ کے باعث بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی سینئر آفیشل کو دبئی نہیں بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر بورڈ آفیشلز نے جان بوجھ کر خود کو اس میچ سے الگ کر لیا ہے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ بھارتی بورڈ شکست کے امکان سے قبل ہی خود کو بچانے میں مصروف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی پولیس کی سخت ہدایات جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ

ماضی میں بڑے ایونٹس کے دوران بی سی سی آئی کے تمام بڑے حکام اور ریاستی ایسوسی ایشنز کے نمائندے میدان میں نظر آتے تھے مگر اس بار صورتحال بالکل مختلف ہے۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ میں شرکت کے بجائے امریکا میں میٹنگ کو ترجیح دی، بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بہانہ بنا کر دبئی جانے سے انکار کیا جبکہ آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھمال نے بھی اسٹیڈیم میں موجود نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیاکپ : بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کا پاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے واویلا شروع

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر اور ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر راجیو شکلا ممکنہ طور پر صرف بھارت کی جیت کی صورت میں ہی سامنے آئیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیرمعمولی رویہ بھارتی بورڈ کے ممکنہ خوف اور دباؤ کی عکاسی کرتا ہے جو بھارت پاکستان میچ کے روایتی جوش و خروش کے برعکس ایک عجیب صورتحال ہے۔

editor

Related Articles