وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان علاقوں میں ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل حکومت ادا کرے گی  جو صارفین اگست کے بجلی بل پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں، انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بجلی کے بل میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی تاکہ انہیں اضافی بوجھ نہ اٹھانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی، کمرشل اور صنعتی شعبوں سے وابستہ صارفین کے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور ان کے اگست کے بجلی بلوں کی وصولی فی الحال روک دی گئی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فوری اور واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی متاثرہ شخص کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بے شمار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ پیکج ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے جو متاثرین کی مشکلات کم کرنے کا ذریعہ بنے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی اور آبادکاری کے لیے پرعزم ہے اور جب تک ہر متاثرہ شخص اپنے گھر میں دوبارہ آباد نہیں ہو جاتا، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ضروریات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کریں تاکہ کسی کو بھی بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *