ہائی وولٹیج مقابلہ شروع، پاکستان پہلے کھیلے گا،بھارت کو بڑا ہدف دینے کا عزم

ہائی وولٹیج مقابلہ شروع، پاکستان پہلے کھیلے گا،بھارت کو بڑا ہدف دینے کا عزم

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہیں، شائقین کرکٹ کو بے چینی سے اس میچ کا انتظار تھا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لیے پچ سازگار نظر آ رہی ہے اور ٹیم بڑا ٹوٹل بنا کر بھارت پر دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، وکٹ کیپر محمد حارث، فخر زمان، کپتان سلمان علی آغا، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کے اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد حالیہ میچوں میں شاندار فارم میں نظر آئے ہیں اور بیٹنگ کے بعد ان پر انحصار بڑھ جائے گا تاکہ وہ بھارتی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھ سکیں۔

دونوں ملکوں کے شائقین اس میچ کے لیے خاصے پرجوش ہیں اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی اسکرینوں کے سامنے بیٹھے شائقین بھی ایک یادگار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔

پاکستان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بیٹنگ لائن نے اچھا آغاز فراہم کیا تو گرین شرٹس کے پاس بھارت کو شکست دینے کا سنہری موقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک بھارت بڑا مقابلہ آج، ایشیا کپ کی تاریخ میں کس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا؟

چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں اس سے قبل بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں،پاکستانی شائقین کو فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا اور حارث سے خاصی امیدیں ہیں، جب کہ بھارت کے پاس شبمن گل، سوریا کمار یادیو اور جسپریت بمراہ جیسے خطرناک کھلاڑی موجود ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس وقت شاندار فارم میں ہیں،بھارت نے حالیہ ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے اب تک کھیلے گئے 19 میچز میں بھارت نے 10 اور پاکستان نے 6 میچز جیتے ہیں۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2022 میں بھارت کو شکست دی تھی،بھارت آٹھ بار ایشیا کپ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان صرف دو بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی پولیس کی سخت ہدایات جاری، سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستانی شائقین کرکٹ اس بار بھی اپنی ٹیم سے بڑی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میدان مارے گی۔

گزشتہ روز دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی بلے باز صائم ایوب نے کہا کہ پوری ٹیم اس بڑے مقابلے کے لیے پرجوش ہے۔

ان کے مطابق پاک بھارت میچ ہر کسی کے لیے اہمیت رکھتا ہے اور ٹیم ہر میچ میں جیت کے لیے پوری تیاری کے ساتھ اترتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کی کارکردگی کسی میچ میں اچھی نہ ہو تو دوسرا کھلاڑی اپنی پرفارمنس سے میچ جتوا سکتا ہے، اس طرح ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوتا ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ وکٹ خشک ہے اور پہلے بیٹنگ کرنا فائدہ مند ہوگا۔

editor

Related Articles