پنجاب کے سیلاب متاثرین کیمپوں میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا

پنجاب کے سیلاب متاثرین کیمپوں میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا

پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ کیمپوں میں پاک بھارت میچ براہِ راست دکھایا گیا، جس سے متاثرین خصوصاً بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش و خروش دیکھا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بتایا کہ بہاولپور کے باقرپور میں قائم ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جہاں میچ کو براہِ راست دکھایا گیا تاکہ لوگ اپنے کچھ لمحے مصیبتوں سے دور خوشی میں گزار سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجن پور کے فلڈ ریلیف کیمپ میں بھی بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا، تاکہ بچے اور خاندان کے افراد سیلاب کے اثرات کو کچھ دیر کے لیے بھول کر کھیل کے جوش و خروش کا لطف اٹھا سکیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس موقع پر خوشگوار اور پرمسرت ماحول قائم کرنے کے لیے ہر ممکن انتظام کیا گیا، تاکہ متاثرین کے چہروں پر خوشی اور امید کی جھلک نظر آئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت نے سات وکٹوں سے شکست دے دی

مزید برآں  مریم نواز نے ضلع لودھراں کے فلڈ ریلیف کیمپ کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں متاثرین براہِ راست میچ دیکھتے اور خوشی کے لمحات گزارتے ہوئے نظر آئے۔ ان تصاویر اور ویڈیوز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کھیل کے ذریعے متاثرین کو نفسیاتی سکون اور عارضی تفریح فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاکہ وہ کچھ دیر کے لیے اپنی روزمرہ کی مشکلات اور مصائب کو بھول سکیں۔

یہ اقدام متاثرین کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث بنا اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل اور تفریح کے ذریعے مشکل حالات میں بھی کمیونٹی کے افراد کو سکون اور خوشی فراہم کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *