صائم ایوب نےناپسندیدہ ریکارڈ بنایا، صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کیا

صائم ایوب نےناپسندیدہ ریکارڈ بنایا، صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اننگز کا آغاز کرتے ہوئے صائم ایوب بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی بال پر جیسپریت بمراہ کو آسان کیچ دے بیٹھے اور پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

یہ صائم ایوب کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں ساتویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا موقع تھا، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت نے سات وکٹوں سے شکست دے دی

اس میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اہم اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے بھارتی بولر جسپریت بمرا پر چھکا مارنے کا اعزاز حاصل کیا اور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بمرا کو چھکا مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ اس دوران جسپریت بمرا نے 400 گیندیں کروائیں، لیکن یہ اعزاز صاحبزادہ فرحان کے حصے میں آیا۔

تاہم پاکستان کی بیٹنگ مجموعی طور پر ناکام رہی  128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی  جس کے بعد بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اوپنر صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، فخر زمان اور حسن نواز بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان ٹیم کی اس سست اور ناقص بیٹنگ دیکھ کر شائقین کو سابق کپتان بابر اعظم کی یاد ستانے لگی، سوشل میڈیا پر شائقین نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   ان  کی بیٹنگ  سے تو بابر اعظم ہی بہتر تھے۔

editor

Related Articles