پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر نوید اکرم چیمہ بھارتی ٹیم کے اور میچ ریفری کے رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجر پاکستان کرکٹ ٹیم نوید اکرم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔
یہاں یہ امر واضح رہے کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے دونوں کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی اور میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اس اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کےاثرات دبئی میں کھیلے گئے ایشیاکپ کے گروپ میچ میں نظر آئے جہاں میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا، ٹاس کے موقع پر کپتان ایک کے دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔
دوسری جانب پاک بھارت تماشائیوں نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم بھر کر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دفن کر دیا۔ دونوں ملکوں کے پُرجوش تماشائیوں نے میچ انجوائےکیا۔
دبئی کا اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھر گیا بھارتی میڈیا نے پورا زور لگایا اور انتہاپسندوں کو بھی ساتھ ملایا لیکن رسوائی کے سوا ہاتھ کچھ نہیں آیا۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔