خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: سیلاب کی تباہ کاریوں میں حکومتی کردار مایوس کن رہا: مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: سیلاب کی تباہ کاریوں میں حکومتی کردار مایوس کن رہا: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل نے خیبر پختونخوا حکومت کو کرپٹ اور بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبےمیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں امن اور سکون کے لئے لوگ ترس رہے ہیں ۔

جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں، زندگی کوخطرات لاحق ہیں، بین الاقوامی مفادات کو فروغ اورپاکستان کےمعاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں حکومت نام کو نہیں، بیڈگورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے، کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے، اس حکومت کی سرپرستی کرنے والے صوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریوں میں حکومتی کردار سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے صوبائی جنرل کونسل نے بونیر سوات شانگلہ صوابی اور مانسہرہ میں ضلعی جماعتوں اور مفتی فضل غفور کی طرف سیلاب زدگان کے لئے امدادی سرگرمیوں شاندار کردار ادا کرنے خراج تحسین پیش کیا اور 16 اکتوبر ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

پشاور جمعیت علماءاسلام صوبہ خیبر پختون خوا کی جنرل کونسل کا اجلاس صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاءالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں صوبہ بھر سے اراکین جنرل کونسل شریک ہوئے اجلاس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوئے اور خطاب کیا جبکہ اجلاس سے سینٹر مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر مولانا عطاءالحق مفتی ناصر محمود اور انجنئیر ضیاء الرحمن نے بھی خطاب کیا جبکہ مجلس عاملہ کی ایک سالہ کاکردگی رپورٹ محمد رحیم حقانی اور سوشل میڈیا رپورٹ عبدالجلیل جان اورمالیاتی رپورٹ نورالاسلام اورانصار الاسلام رپورٹ اسرار مروت ، جمعیت اساتذہ رپورٹ مولانا احمد علی درویش نے پیش کی۔

جمعیت بزنس فورم رپورٹ الحاج پرویز خٹک نے پیش کی اجلاس میں بونیر سوات مانسہرہ شانگلہ صوابی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائیگا اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کی ضلعی تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ ضلع بونیر کی طرف سے مفتی فضل غفور کی نگرانی میں بڑے پراجیکٹ گھروں کی تعمیر اور روزگار کی بحالی جیسے اقدامات کو سراہا گیا۔

اجلاس میں صوبہ بدترین کرپشن امن امان کی بگڑتی صورت حال بلدیاتی اداروں اور ناظمین کے اختیارات ختم کرنے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کے اعلانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو عوام دشمن بدعنوان اور کرپٹ ترین قرار دیا اجلاس میں مائنرز ومنرل بل کے حوالہ سے اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی ارکان کے کردار کو بھی سراہا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *