پاک بھارت میچ: ریفری کے خلاف فوری کاروائی کیوں نہیں کی؟ پی سی بی نے اہم عہدیدار کو معطل کردیا

پاک بھارت میچ: ریفری کے خلاف فوری کاروائی کیوں نہیں کی؟ پی سی بی نے اہم عہدیدار کو معطل کردیا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان واہلہ کو آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر معطل کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ میچ ریفری پائی کرافٹ نے ٹاس کے دوران پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی ٹیم کے کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا، جس پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھا ہے، جس میں میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے سی سی‘ سربراہ محسن نقوی کا ٹی20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے روّیے پر شدید ردِعمل

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جبکہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *