محکمہ موسمیات کی آج سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی ،شہروں کی فہرست جاری

محکمہ موسمیات کی آج سے 19 ستمبر  تک بارشوں کی پیش گوئی ،شہروں کی فہرست جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات (15 ستمبر) سے 19 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکند اور کوہاٹ میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح کشمیر کے علاقوں، جن میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، میں بھی 15 سے 19 ستمبر کے دوران تیز بارشیں متوقع ہیں۔ گلگت بلتستان کے علاقوں دیا میر، استور، غذر، سکردو، گلگت، گانچھے اور شگر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاً راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور اور شیخوپورہ میں 16 سے 19 ستمبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بھی اکثر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *