چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔ یہ اپیل انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے یہ انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972ء کے تحت دائر کی ہے۔ اپیل کنندہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں۔ انہیں 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اگلے ہی روز 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اپیل ان کی قانونی تعیناتی کو ثابت کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین ’پی ٹی اے‘ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *