مکہ مکرمہ،غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب،روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ،غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب،روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ ( کامران اشرف )  حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی اور مجمع الملک عبدالعزیز برائے کسوۃ کعبہ کی نگرانی میں کعبہ معظمہ کے نئے غلاف (کسوہ) کی تبدیلی کی سالانہ تقریب یکم محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر پیر کی رات نماز عشاء کے بعد ہوئی ۔

یہ مقدس تقریب اسلامی سال کے نئے آغاز کی نشانی ہے۔ تقریب کے دوران پرانا کسوہ احترام کے ساتھ اتار ا گیا اور اس کی جگہ نیا کسوہ لگایا گیا۔ عصر کے بعد شاذروان کے حلقے نصب کیے گئے، دروازے کا پردہ اتارنے کے  بعد پرانے غلاف کی سلائیوں کو کھولنے کا عمل شروع ہوا ۔ نیا کسوہ لگانے کا مرحلہ آدھی رات سے شروع ہوا جو انشاء اللہ فجر تک مکمل ہو جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور مناظر

  کسوہ کی تیاری میں خالص ریشم کا استعمال کیا گیا  جس کا وزن تقریباً 1415 کلوگرام ہے۔ اس میں 120 کلوگرام سونے اور چاندی کے تار استعمال ہوئے ہیں اور 68 قرآنی آیات ثلث خط میں خوبصورت کڑھائی کے ساتھ درج ہیں۔ یہ مجمع الملک عبدالعزیز کمپلیکس میں ماہر کاریگروں کی محنتِ شاقہ سے تیار ہوئی ہے۔

پرانا کسوہ احترام کے ساتھ اتار کر محفوظ کر لیا جائے گا جبکہ اس کے منتخب حصوں کو دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں، اداروں اور میوزیمز کو تحائف کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار، تبدیلی یکم محرم کو ہوگی

کسوہ کعبہ کی تبدیلی صدیوں پرانی روایت ہے۔ ماضی میں یہ حج کے موقع پر ذوالحجہ میں ہوتی تھی مگر اب نئے ہجری سال کے آغاز پر کیا جاتا ہے تاکہ کعبہ کو زیادہ بہتر اور مستقل انداز میں محفوظ رکھا جا سکے۔ سعودی حکام نے تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ، تقریب کو  حرمین شریفین کے آفیشل چینلز پر لائیو نشرکیا گیا ۔

 

اللہ تعالیٰ اس مقدس گھر کو ہمیشہ آباد و محفوظ رکھے اور تمام مسلمانوں کو اس کی زیارت کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین

editor

Related Articles