مون سون ختم، سیلابی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوگیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے

مون سون ختم، سیلابی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوگیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے اعلان کیا ہے کہ مون سون کا سیزن آج ختم ہو گیا ہے اور آئندہ ہفتے کسی بھی جگہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ مون سون کے اختتام کے بعد سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے اور پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے اب کئی اضلاع میں کشتیوں کا استعمال بھی نہیں ہو رہا۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور پانی کا لیول آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، اس دوران کسی بند کو توڑنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

یہ خبربھی پڑھیں :دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں ڈوب گئیں

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران تمام متعلقہ اداروں نے مل کر کام کیا، پنجاب کے 28 اضلاع میں تقریباً 4 ہزار 755 دیہات متاثر ہوئے، جن میں علی پور، ملتان اور جلال پور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے زرعی نقصان کی تفصیلات بھی شیئر کیں،ان کے مطابق پنجاب میں 24 لاکھ 82 ہزار ایکڑ رقبہ پانی میں ڈوب گیا، چاول کی فصل کا تقریباً 15 فیصد اور گنے کی فصل کا 22 فیصد متاثر ہوا، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور لائیو اسٹاک کو بچایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 425 میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی اور سیلاب کے دوران کل ایک شخص سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوا،مجموعی طور پر سیلاب کی صورتحال میں اب تک 123 افراد جان سے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *