پنجاب حکومت کی کارروائی ، آٹے کی قیمت میں کمی

پنجاب حکومت کی کارروائی ،  آٹے کی قیمت میں کمی

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ، آٹے کی قیمت میں کمی آ گئی۔

 ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ کے باوجود عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کارروائیوں کے بعد  بالآخر نجی کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا بھی سستا ہوگیا۔

5 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے  جس کے بعد عوام کو 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 720 روپے میں ملے گا  ۔

یہ بھی پڑھیں : نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، صارفین پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ

حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905  اور 20 کلو 1808 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور مارکیٹ میں استحکام کے بعد آٹا اب پہلے کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہے، جس سے عام آدمی کو کچھ ریلیف ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles