سابق وزیر فیاض چوہان نے آزاد ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور پی ٹی ایم دراصل پاکستان مخالف اسمگلرز کی بنائی ہوئی تحریک ہے جو کھربوں روپے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اور اس سے محمود خان اچکزئی سمیت تحریک انصاف، بی ایل اے اور دیگر عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
فیاض چوہان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ خیبر پختونخوا میں آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ اس آپریشن کے باعث ان کا اسمگلنگ کا کاروبار بند ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ عنقریب خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے کا ایسا اسکینڈل منظر عام پر آنے والا ہے کہ پاکستان کے عوام پانامہ اسکینڈل کو بھول جائیں گے۔