متحدہ عرب امارات کیجانب سے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات کیجانب سے 9 ممالک کےلئےویزوں پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات (یواے ای ) نے 9 ممالک کےلئے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی عائدکردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ اضافہ، پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن

یواے ای کی جانب سے جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یوگنڈا، سوڈان ، صومالیہ ، کیمرون ، لیبیا ، افغانستان ، یمن ، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ  بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت سمیت14 ممالک کیلئے بلاک ورک ویزہ کوٹہ معطل کر دیا

یو اے ای کی جانب سے لگائی گئی یہ ویزا پابندی کئی ممالک کے شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن چکی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ کب تک برقرار رہتا ہے اور کیا مستقبل قریب میں اس پر نرمی کی کوئی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *