پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے چینی فوج کیجانب سے ریلیف پیکج

پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے چینی فوج کیجانب سے ریلیف پیکج

پیپلز لبریشن آرمی چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج جاری کر دیا گیا۔

مشکل کی اس گھڑی میں دوست ہمسایہ ملک چین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش ہے، پیپلز لبریشن آرمی چائنہ نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج کر دوستی کا حق ادا کیا۔

پیپلز لبریشن آرمی چین کے بھیجے امدادی سامان میں 12000 خصوصی خیمے اور 100 ڈیزل جنریٹرز شامل ہیں، اس کے علاوہ 50 پانی صاف کرنے والے پمپ، 300 سولر پاور سسٹمز بھی امداد میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین جانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے خوشخبری

چین کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی طرف سے موصول ہونے والی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کے لئے یہ ریلیف پیکج پاک چین دیرینہ دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *