کرکٹ کے معتبر ترین امپائر انتقال کر گئے

کرکٹ کے معتبر ترین امپائر انتقال کر گئے

دنیا کے معتبر ترین امپائر ڈکی برڈ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈکی برڈ اپنے کیرئیر کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں بے حد مقبول رہے۔

انہوں نے 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ اس کے علاوہ ڈکی برڈ نے 7 خواتین ون ڈے میچز میں بھی امپائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

نہوں نے کرکٹ امپائرنگ کے شعبے میں اپنی منفرد پہچان بنائی اور انہیں دنیا بھر میں ’’کھیل کی دیانت‘‘ اور ’’شفاف فیصلوں‘‘ کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ڈکی برڈ نے 1973 سے 1996 کے دوران 66 ٹیسٹ میچز اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ امپائرنگ سے قبل وہ بطور اوپننگ بیٹر یورکشائر کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے، بعد ازاں وہ اسی کلب کے صدر بھی بنے اور اپنی زندگی کا بڑا حصہ یورکشائر اور کھیل کی خدمت کے لیے وقف کیا۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں برطانوی حکومت نے انہیں 1986 میں ایم بی ای (Member of the Order of the British Empire) اور 2012 میں او بی ای (Officer of the Order of the British Empire) کے اعزازات سے نوازا۔

یورکشائر کلب نے اپنے بیان میں کہا: ’’ڈکی برڈ ایک ایسا نام ہے جو کھیل کے جذبے، عاجزی اور خوش اخلاقی کی علامت رہا۔ وہ کئی نسلوں کے لیے یادگار اور ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور اراکین کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔‘‘

ڈکی برڈ کے انتقال پر دنیا بھر سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ کھلاڑی اور شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر ان کے یادگار لمحات اور انوکھے انداز کو یاد کر رہے ہیں۔ انہیں صرف ایک امپائر نہیں بلکہ کرکٹ کا ایک کردار، ایک روایت اور ایک داستان سمجھا جاتا ہے۔

ڈکی برڈ کی وفات سے کرکٹ کی دنیا میں ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *