گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار، کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز

گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار، کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز

گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں ، شہرقائد میں الیکٹرک چالان ( ای چالان) سسٹم شروع ہونے کو ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم اکتوبر سے ای چالان سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت چالان ٹریفک پولیس اہلکار کے بجائے جدید خودکار نظام کے ذریعے کیے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو نئے نظام سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : آمدن چھپانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! ایف بی آر سے بڑی خبر

شہریوں نے ای چالان سسٹم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے رشوت ستانی اور امتیازی رویے کا خاتمہ ہوگا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جارہی ہے ، مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا پابند بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا 5100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ان کاکہنا تھاکہ جدید الیکٹرانک سسٹم کے نفاذ کے بعد بلا تفریق کارروائیاں ممکن ہوں گی، جس سے مجموعی طور پرلوگوں کو سہولت آسانی اور  ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔

ای چالان کا آغاز ہو نے کو ہے، اب احتیاط ہی بہترین حل ہے۔ قوانین کی پابندی کریں اور جرمانے سے بچیں۔

editor

Related Articles