صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات، امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات، امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اسلامی سربراہی اجلاس اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات. امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت اور اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا حل تلاش کر نے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی۔

یہ بات انہوں نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کہی، جس میں تمام مسلمان ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی پر تجاویز پیش کی جارہی ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات اور اردن کے سربراہان موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ تصور کریں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بغیر زندگی کتنی خوبصورت ہوگی، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کے لیے اہم ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، ہم غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آج 32اجلاس ہوئے جس میں سب سے اہم یہ اجلاس ہے، ہم مسائل کے حل کے لیے مل کر محنت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *