فنی خرابی کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

فنی خرابی کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی

فنی خرابی کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں فنی خرابی کے باعث جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخی فتح، پہلی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

Related Articles