جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنیوالوں کیخلاف ایف بی آر نے شکنجہ تیار کرلیا

جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنیوالوں کیخلاف ایف بی آر  نے شکنجہ تیار کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر  نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل آئرس فارم میں تبدیلی کردی،  اب اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل صارفین کیلئے بری خبر ، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کراچکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے، لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کیے جانے سے بھاگتے ہیں، وزیر خزانہ ڈیڑھ سال سے ریٹرن آسان بنانے کی بات کررہے تھے، یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

مزمل اسلم کاکہنا ہے  کہ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں،ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے، ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم 90 دن دینا لازمی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا تھا  کہ اب ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آیا اس کے پاس اتنے پیسے ہیں بھی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، گاڑی اور گھر آسان قرضے پر حاصل کریں

دوسری جانب حکومت نے بجٹ 26-2025 میں جائیداد کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کررکھا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *