سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، گاڑی اور گھر آسان قرضے پر حاصل کریں

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، گاڑی اور گھر آسان قرضے پر حاصل کریں

 گاڑی خریدنے اور گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی،اب اس مقصد کے لیے آسان اقساط پر قرضہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے  صوبے کے ملازمین کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ، صوبے کے گریڈ 1 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ قرضے آسان اقساط پر واپس کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل صارفین کیلئے بری خبر ، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں اس اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے مختص کیے ہیں ،  اس میں سے 10 کروڑ روپے سیکرٹریٹ کے ملازمین جبکہ 24 کروڑ روپے دیگر سرکاری ملازمین کے قرضوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے  کہ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ملازمین کو 2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا جائے گا، جبکہ گھر کی تعمیر کے لیے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا نے شہریوں کو فیس سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبائی ملازمین کو مالی سہولت کی فراہمی ، کرایوں کی پریشانی  اور ان کے معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

editor

Related Articles