توانائی کے گردشی قرضے سے نمٹنا بڑی کامیابی، لائن لاسز بڑا چیلنج ہے ، وزیراعظم

توانائی کے گردشی قرضے سے نمٹنا بڑی کامیابی، لائن لاسز بڑا چیلنج ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

نیویارک میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے وزیراعظم  نے کہا کہ گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا جارہا تھا، بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہے، اگلے مرحلے میں لائن لاسز کے مسئلے پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، گردشی قرضے کا منصوبہ اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کی ملاقات، تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اس معاملے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پس منظر میں بے پناہ سپورٹ تھی، ان تمام عوام کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈسکوز کی نجکاری اگلا مرحلہ ہے، ڈسٹری بیوشن لائنز اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، اس حوالے سے بڑے اعتماد اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے اتفاق رائے سے لائحہ عمل وضع کیا گیا، گردشی قرضے کے خاتمے کی سکیم شعبہ توانائی میں اصلاحات کا حصہ ہے، سکیم کے تحت آئندہ 6 سال میں گردشی قرضے سے نجات حاصل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ ختم کرانا ہوگی، فرانسیسی صدر

اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاور سیکٹر کے اسٹرکچرل مسائل حل ہورہے ہیں ، گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ایک سال سے کوششیں جاری تھیں، گردشی قرضےکےخاتمے کی اسکیم اہم سنگ میل ہے، گردشی قرضےکےخاتمےکےشعبے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے، توانائی کے شعبے کے ٹیکسوں میں کمی لانے پر بھی کام کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *