بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ کو 114 سال قید اور جرمانے کی سزا

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ  کو 114 سال قید اور جرمانے کی سزا

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ سلیم کو بارودی مواد برآمدگی کیس میں 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ استغاثہ کے مطابق سلیم کو ایس آئی یو نے ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، جہاں سے اس کے قبضے سے دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

تفتیش کے دوران سلیم نے انکشاف کیا کہ وہ 2012 سے 2014 کے دوران تین مرتبہ بھارت گیا جبکہ 1989 میں غیر قانونی طور پر بھارت سے پاکستان داخل ہوا تھا۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے جعلسازی کے ذریعے پاکستانی دستاویزات اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی شہر گجرات میں رکشہ چلاتا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *